Breaking News

*ایس۔ ایم۔ یوسف کی صحافتی خدمات میں ایک اور اعزاز کا اضافہسا۔ یووا لوکمتر کی جانب سے ’’آل ٹائم بیسٹ رپورٹر‘‘ ایوارڈ سے سرفراز*


*ایس۔ ایم۔ یوسف کی صحافتی خدمات میں ایک اور اعزاز کا اضافہسا۔ یووا لوکمتر کی جانب سے ’’آل ٹائم بیسٹ رپورٹر‘‘ ایوارڈ سے سرفراز*

بیڑ (نامہ نگار):شہر کے آزاد صحافی ایس۔ ایم۔ یوسف کو حال ہی میں ہفت روزہ یووا لوکمتر خاندان کی جانب سے مدیر طاہر شیخ کے ہاتھوں ’’آل ٹائم بیسٹ رپورٹر‘‘ ایوارڈ دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔ گزشتہ 13 برسوں سے صحافت کے میدان میں سرگرم ایس۔ ایم۔ یوسف کو اب تک مختلف اداروں کی جانب سے سات اعزازات سے سرفراز کیا جا چکا ہے۔ اس تازہ ترین اعزاز نے ان کی صحافتی خدمات کے تاج میں ساتواں قابلِ فخر پر لگا دیا ہے۔

اس کامیابی پر سماج کے مختلف طبقات کی جانب سے انہیں مبارکبادیں پیش کی جا رہی ہیں اور اس امید کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ وہ آئندہ بھی غیر جانبدار، بے باک اور سماج دوست صحافت کے ذریعے عوامی مسائل کو اجاگر کرتے رہیں گے۔

بارشی روڈ پر واقع تاج پیلس میں منعقدہ ایک شاندار تقریبِ تقسیمِ انعامات میں انہیں یہ ایوارڈ ریاستی وزیر کے مساوی درجہ رکھنے والے وقف بورڈ کے چیئرمین سمیر قاضی، بیڑ شہر کی پہلی شہری چیئرپرسن پریم لتا تائی پاروے، سینئر سماجی کارکن سشیلا تائی مورالے، فلمی دنیا کے معروف ہدایت کار و مصنف الطاف دادا صاحب شیخ، معروف سیاسی رہنما بھگوت راؤ تاورے، روزنامہ رپورٹر کے ایگزیکٹو ایڈیٹر گنیش راؤ ساونت اور روزنامہ سمرتھ راج یوگ کے مدیر ویبھوراؤ سوامی کے ہاتھوں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ان کے خیر خواہ، سینئر سماجی کارکن اور صنعت کار رمیش راؤ گنگا دھرے بھی موجود تھے۔

*معزز شخصیات کے تاثرات اور والد کے آنسوئے مسرت*

ایس۔ ایم۔ یوسف کے والد محمد عبدالروف، جو گزشتہ چند برسوں سے واکر کے بغیر چلنے پھرنے سے قاصر ہیں، اپنے بیٹے کو اعزاز حاصل کرتے دیکھنے کے لیے واکر سمیت تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر نظامت کے فرائض انجام دینے والے محمد عبدالرحیم المعروف غلام  ثاقب، ریٹائرڈ ایجوکیشن آفیسر نجمہ سلطانہ عثمانی اور فلم ڈائریکٹر و مصنف الطاف شیخ نے ایس۔ ایم۔ یوسف کی صحافتی خدمات اور سماجی کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اپنے  فرزندکی تعریف و توصیف سن کر والد محمد عبدالروف جذبات سے مغلوب ہوگئے اور ان کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو رواں ہوگئے۔ یہ جذباتی منظر تقریب میں موجود متعدد افراد نے دیکھا۔ اسی دوران غلام ثاقب اسٹیج سے نیچے اتر کر ان کے پاس پہنچے اور کہا:"چچا! آپ واقعی قابلِ مبارکباد ہیں۔ آپ کے گھر ایسے ہیرے نے جنم لیا ہے جو اپنی بے باک اور سچی تحریر کے ذریعے بہترین سماجی خدمت انجام دے رہا ہے۔"

                 (पोस्टर डिझाइन बाय - फ़ारूख़ शेख)                      

*ایس۔ ایم۔ یوسف کو صحافت کے میدان میں حاصل ہونے والے اعزازات*

1-مرحوم سماجی خدمت گار ہیریسن فرانسس ریڈی کے نام سے منسوب چمپاوتی رتن ایوارڈ

2-جیون اسپورتی بہودیشی سیوا بھاوی سنستھا رودراپور اور جگیاسا گروکل کا مشترکہ ایوارڈ

3-ماتر بھومی پرتشٹھان ایوارڈ

4-پدم پانی پرتشٹھان ایوارڈ

5-نربھیڈ پترکار سنگھ ایوارڈ

6-روزنامہ پربھاس کیسری ایوارڈ

7-ہفت روزہ یووا لوکمتر کا آل ٹائم بیسٹ رپورٹر ایوارڈ

اس طرح ایس۔ ایم۔ یوسف کو اب تک صحافت کے شعبے میں مجموعی طور پر سات مختلف اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔_

___________________________________________

*गीर गाईचे शुद्ध दूध आणि तूप आता तुमच्या घरपोच* 

*पवार डेअरी फार्म – शुद्धतेची नवी व्याख्या!*

___________________________________________

*S.K.P. Motor Driving School*

Nursery road, Beed.

कोणत्याही टिप्पण्‍या नाहीत