حضرت سید روشن منور میاں کا حیدرآباد میں انتقال ۔۔ مہدویہ دائرہ بیڑ کے تعمیری سلسلے میں ایم ایل اے اور صدر بلدیہ سے نمائندگی کا کیا تھا ارادہ۔۔۔
حضرت سید روشن منور میاں کا حیدرآباد میں انتقال ۔۔
مہدویہ دائرہ بیڑ کے تعمیری سلسلے میں ایم ایل اے اور صدر بلدیہ سے نمائندگی کا کیا تھا ارادہ۔۔۔
بیڑ(نمائندہ )قوم مہدویہ کے مرشد حضرت سید روشن منور میاں 12 جنوری 2026 بروز منگل حرکت قلب بند ہونے سے 65 سال کی عمر میں حیدرآباد میں انتقال ہوا ۔
قوم مہدویہ کے پیرو مرشد ہونے کے ناطے وہ آنے والے 19/رمضان المبارک کو بیڑ کے مہدویہ دایرہ میں حضرت بندگی میاں سید شاہ عالمؒ کے عرس کے لیے بیڑ تشریف لا کر مقامی رکن اسمبلی سندیپ شرساگر اور نو منتخبہ صدر بلدیہ پرملا تائی پاروے سے دائرے کی حصار بندی کے تعلق سے خصوصی ملاقات کرنے کا مرحوم حضرت قبلہ کا قصد تھا۔تاہم اب اُن کی رحلت کی وجہ سے ان کی اور ان دونوں سیاسی رہنماؤں کی ملاقات نہ ہوگی۔یہ بات ان کے مرید و عقیدتمند فری لانس صحافی ایس ایم یوسف نے بتائی۔جو دائرہ مہدویہ بیڑ کی تعمیر و ترمیم کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔واضح ہو کہ حضرت روشن میاں مرشد اپنے والد بزرگ مرشد حضرت سید حسین میاںؒ کی ناگہانی وفات کے بعد محض بیس سال کی عمر میں جا نشین ہوئے۔اس کے بعد سے اپنی آخری سانس تک اپنے مریدین کی رہنمائی کرتے رہے۔بیڑ،احمدنگر،اورنگ آباد، حیدرآباد میں ان کے مریدین و معتقدین کی بڑی تعداد ہے۔بحیثیت جانشین وہ 45 سال رہے۔اور 11/جنوری 2026 کو دل کا شدید دورہ پڑا اور انہیں علاج کے لیے حیدرآباد کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وہاں دوران علاج،انہوں نے 12 /جنوری 2026 بروز منگل کو آخری سانس لی داعی اجل کو لبیک کہا۔ان کی نماز جنازہ جامع مسجد منوریہ چنچل گوڈا،حیدرآباد شہر میں ادا کی گئی،اور ان کی تدفین شہیدوں کا حظيرا میں عمل میں آئی۔اس موقع پر حیدرآباد اور مہاراشٹر کے دیگر اضلاع سے ان کے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
وہ چاہتے تھے کہ بیڑ کے رکن اسمبلی سندیپ شرساگر اور میونسپل کونسل کی نو منتخب صدر بلدیہ پرملا تائی پاروے سے 19/ رمضان المبارک کو ملاقات کر کے مہدویہ دائرہ، بیڑ میں درگاہ حضرت بندگی میاں سید شاہ عالمؒ کے عرس میں آئیں اور مہدویہ کی حصار بندی کی تعمیر کو یقینی بنائیں۔

कोणत्याही टिप्पण्या नाहीत
टिप्पणी पोस्ट करा